9 مارچ، 2015، 11:38 AM

یمن

یمن کے خلاف خلیج فارس کے عرب ممالک کی گھناؤنی اور پیچیدہ سازش

یمن کے خلاف خلیج فارس کے عرب ممالک کی گھناؤنی اور پیچیدہ سازش

مہر نیوز/9 مارچ/ 2015 ء : یمن میں انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس کے امریکہ نواز عرب ممالک، یمن کے خلاف گھناؤنی اور پیچیدہ سازش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن ضیف اللہ الشامی نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس کے امریکہ نواز عرب ممالک، یمن کے خلاف گھناؤنی اور پیچیدہ سازش کررہے ہیں۔ انصار اللہ کے رکن نے وزیر دفاع کے عدن جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع  یا وطن کے ساتھ رہیں گے یا وطن کے خلاف سازشوں کا حصہ بنیں گے یہ فیصلہ خود وزیر دفاع محمود الصبیحی کو کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مستعی صدر منصور ہادی عبد ربہ القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کو یمنی عوام کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہاہے اور اس سلسلے میں اسے خلیج فارس کے عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1851389

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha